Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

آئندہ دوہفتے امریکیوں کے لیے انتہائی درد ناک ہوں گے:امریکی صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےخبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث آئندہ دو ہفتے امریکی شہریوں کے لیے بہت زیادہ درد ناک ثابت ہوں گے۔وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نظر نہ آنے والے دشمن کی وجہ سے امریکہ میں اس طرح کی اموات انتہائی تکلیف دہ ہیں لیکن میں عوام کو امید دلاتا ہوں کہ ہمارے پاس اس سے نجات حاصل کرنے کا پورا موقع بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماہرین نے وبا سے 22 لاکھ تک امریکیوں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا تھا لیکن میری گائیڈ لائن کی وجہ سے اس میں کمی واقع ہوئی ہے۔دوسری صورت میں آپ لوگوں کو جہازوں اور ہوٹل کی لابیز میں مرتا دیکھ رہے ہوتے ۔ اس ماڈل کے اعتبار سے 10 لاکھ تو بہت چھوٹا نمبر ہے۔امریکی صدر نے کورونا کے باعث 2 لاکھ تک اموات کا خدشہ ظاہر کیا تھا جب کہ وائٹ ہاوس نے وائرس سے امریکہ میں ڈھائی لاکھ تک اموات کا اشارہ دیا ہے۔

دوسری طرف صدرٹرمپ کےمشیر ڈاکٹر فاؤچی نےتصدیق کی کہ ملک کو کم سےکم ایک لاکھ اموات کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

امریکہ میں کورونا بیماری سے منگل کو ہلاک افراد کی تعداد 800 کے قریب ہےجس سے وہاں مجموعی اموات تین ہزار 889 ہو گئیں جب کہ ایک لاکھ 88 ہزار سےزائد افراد بیمار ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث امریکا میں اب تک 3 ہزار 900 کے قریب اموات ہو چکی ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 86 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

twenty − eleven =

Contact Us