Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

سِکم میں چین اور بھارت کی فوجوں میں جھڑپ ۔ چین کے کئی فوجی زخمی

اکھنڈ بھارت اور جنوبی ایشیا میں اجارہ داری کا خواب دیکھنے والا بھارت خطے کا امن تباہ کرنے پر تل گیا۔ سکم کی متنازع سرحد پرتعینات بھارتی فوجیوں کی چین کے سرحدی محافظوں کے ساتھ جھڑپ میں سات چینی فوجی زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سِکم کی متنازع سرحد کے نزدیک ناكولا علاقے پر تعینات درجنوں بھارتی فوجیوں نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے چین کے سرحدی محافظوں پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں 7 چینی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جبکہ چینی فوجیوں نےاس اشتعال انگیزی کا جواب دفاعی انداز میں دیا اورکسی بھی قسم کے جارحانہ اقدامات سے گریز کیا، جس کے باعث سرحدی معاملات خراب کرنے کی بھارتی کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرحدی جھگڑے میں دونوں اطراف کے کم و بیش 150 فوجی موجود تھے۔ مقامی سطح پر سینئر فوجی افسران کے درمیان بات چیت کے بعد حالات معمول پر آ گئے ۔ذرائع نے کہا کہ سر حد کا تعین نہ ہونے کی وجہ سے چین کی سرحد سے متصل اس علاقے میں اس طرح کی اکا دکا جھڑپیں ہو تی رہتی ہیں ۔ ان مسائل کو مقررہ پروٹوکول کے ذریعے حل کر لیا جاتا ہے ۔ تاہم ذرائع نے کہا کہ اس مرتبہ اس طرح کا واقعہ کافی عرصہ بعد پیش آیا ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان کے ساتھ بھی بھارت کی امن دشمن مودی حکومت کے جارحانہ عزائم میں روز بروز اضافہ ہونےلگا ہے اور بھارتی افواج لائن آف کنٹرول پر وقتاً فوقتاً گولہ باری کر کے پاکستان کے سرحدی علاقوں کے عوام کو موت کے گھاٹ اتارتی رہتی ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

two × two =

Contact Us