اتوار, جنوری 5 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
برطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکے

ٹویٹر پر ڈیجیٹل ڈبل شاہ کا وار: معروف شخصیات کے نام پر رقم دوگنی کرنے کا جھانسہ دے کر کروڑوں لوٹ کر غائب

نامعلوم ہیکر نے سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات بل گیٹس، اوباما، جو بائیڈن اور ایلن مسک سمیت ایپل کمپنی کے ٹویٹر کھاتے ہیک کرکے دنیا بھر سے بھولی مگر لالچی عوام سے لاکھوں ڈالر لوٹ لیے۔

ٹویٹر پر اس وقت افراتفری  پھیل گئی جب امریکا کے نامور سیاست دانوں، ارب پتی اداکاروں اور ٹیکنالوجی کے بڑے ناموں کے ٹویٹر کھاتے ہیک کر لیے گئے اور بٹکوئن کے ذریعے لاکھوں ڈالر لوٹ لیے گئے۔ ہیکر نے ہیک کیے گئے کھاتوں سے پیغام جاری کیا کہ جو کوئی اسے اس کے دیے گئے بٹکوئن کے پتے پر رقم بھیجے گا، جواب میں اسے اسکی رقم کا دوگنا واپس کیا جائے گا۔

ہیکر نے بٹکوئن کے پتے کریپٹو فار لائف نامی کھاتے کے ذریعے رقم کا مطالبہ کیا تھا، اور جتنی دیر یہ کھاتہ آن لائن رہا، اس پر ایک لاکھ ڈالر سے زیادہ کی رقم منتقل ہو چکی تھی، لوگ اس وجہ سے بھی اسے حقیقی سمجھتے رہے کیونکہ نہ صرف یہ کہ کھاتہ ٹویٹر پر متحرک تھا بلکہ اس کے کروڑوں تعاقبین بھی تھے۔

ٹویٹر پر ہیکر کے اس حملے کے بعد ٹویٹر انتظامیہ بالآخر حرکت میں آئی اور ہیکر کی تمام ٹویٹ ہٹانے کا عمل شروع کر دیا گیا، تاہم تب تک لاکھوں ڈالر کی ترسیلات کی جا چکی تھیں۔ ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق اکاؤنٹ

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کھاتے کو مستقل طور پر بند کر دیا گیا ہے اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ حملہ کسی ایک شخص کی طرف سے کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ موجودہ واقعہ اس لحاظ سے منفرد ہے کہ اس میں بڑی تعداد میں معروف افراد اور کمپنیوں کے کھاتوں کو ایک ساتھ اور بڑے پیمانے پر ہیک کیا گیا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

19 + fifteen =

Contact Us