جمعرات, اکتوبر 22 Live
Shadow

پاکستان کو عالمی بینک سے ساڑھے پچاس کروڑ ڈالر موصول: عمران حکومت 29 بلین ڈالر کے ریکارڈ قرضے لے چکی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ورلڈ بینک سے 50 کروڑ 55 لاکھ ڈالر موصول ہو گئے ہیں، جس کی تصدیق بینک کے ترجمان نے بھی کر دی ہے۔

ورلڈ بینک سے 50کروڑ 55 لاکھ ڈالر موصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 50 کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

عمران حکومت پہلے ہی عرب ممالک سے رعایات اور آئی ایم ایف سے2019 میں 6 بلین ڈالر کے دیوالیہ سے بچنے کے منصوبے کا پیکیج لے رکھا ہے۔ جبکہ دیگر عالمی مالیاتی اداروں کے علاوہ مقامی بینکوں سے بھی بڑے قرضے لے رکھے ہیں۔ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق صرف 2020 میں عمران حکومت نے اب تک مجموعی طور پر 13 بلین ڈالر کے مجموعی قرضے لیے ہیں، جبکہ گزشتہ دو سالوں میں اب تک 29 بلین ڈالر کا ریکارڈ قرضہ لیا جا چکا ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

تبصرہ کریں