جمعرات, اکتوبر 29 Live
Shadow

خطبہ حج شیخ عبداللہ المنیع دیں گے

 اس سال میدان عرفات سے حج کا خطبہ علامہ عبداللہ بن سلیمان المنیع دیں گے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منظوری دے دی۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق مسجد الحرام و مسجد نبوی امور کی جنرل پریذیڈنسی نے منگل کو بیان جاری کرکے کہا کہ شاہ سلمان نے اس سال میدان عرفات سے  حج کا خطبہ دینے کے لیے شیخ عبداللہ المنیع کے نام کی منظوری دے دی ہے۔  یاد رہے کہ دنیا بھر کے مسلمان میدان عرفات سے حج کا خطبہ بڑی عقیدت سے سنتے ہیں۔ اس سال دس زبانوں میں اس کا ترجمہ بھی براہ راست پیش کیا جائے گا۔
شیخ عبداللہ المنیع سعودی عرب کے ممتاز علما بورڈ کے رکن اور ایوان شاہی کے مشیر ہیں۔ شیخ عنبداللہ نے 1377ھ میں امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی سے گریجویشن کیا اور آپ متعدد کتابوں کے مصنف ہیں۔
عبداللہ بن سلیمان المنیع الوشم کے شقرا علاقے میں 1349ھ کو مطابق 6 دسمبر 1930 کو پیدا ہوئے تھے۔ ان کی عمر 89 برس ہے۔
دوست و احباب کو تجویز کریں

تبصرہ کریں