Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

دارچینی کا استعمال ذیابطیس سے بچانے میں بھی کارآمد: نئی تحقیق

گزشتہ 25 برس سے ذیابیطس کو قابو میں رکھنے کے لئے جادوئی مصالحے دارچینی کی افادیت مسلم ہوچکی ہے۔ لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ جو لوگ ذیابیطس کی سرحد یعنی پری ڈائبیٹیس کیفیت کے شکار ہیں اگر آج ہی وہ دارچینی کا استعمال بڑھادیں تو بڑٰی حد تک اس مرض سے خود کو دور رکھ سکتے ہیں۔

جدید طب بھی یہ اعتراف کرچکی ہے کہ دارچینی کا سفوف معمولی مقدار میں استعمال کرنے سے بھی خون میں شکر کی مقدار کو قابو میں رکھا جاسکتا ہے۔ لیکن اب ماہرین کہہ رہے کہ اگر آپ ذیابیطس کے قریب ہیں تب بھی دارچینی کا استعمال اس مرض کو آپ سے دور کرسکتا ہے۔

تحقیق جرنل آف اینڈوکرائن سوسائٹی کے تحقیقی جریدے میں شائع ہو چکی ہے۔

ہم جانتے ہیں کہ دنیا کی بڑی آبادی ٹائپ ٹو ذیابیطس کی شکار ہے اور خود پاکستان میں بھی ہرسال لوگوں کی بڑی تعداد ذیابیطس کی مریض بن رہی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بہت بڑی آبادی دھیرے دھیرے ذیابیطس کی جانب بڑھ رہی اور اسی لمحے دارچینی اپنا اثر دکھاسکتی ہے۔

اس ضمن میں محققین نے ایسے افراد کا انتخاب کیا جو بہت تیزی سے ذیابیطس کی جانب بڑھ رہے تھے اور آج نہیں تو کل، اس مرض کے چنگل میں آسکتے تھے۔ ماہرین نے معائنے سے صورتحال کے درجنوں افراد کو 12 ہفتے تک دارچینی کا استعمال کروایا۔ اس کا نتیجہ یہ برآمد ہوا کہ ایسے مریضوں کے خون میں شکر کی مقدار دھیرے دھیرے نیچے آنا شروع ہوگئی اور یوں شوگر کا مرض ان سے دور ہوتا گیا۔

تحقیق میں شامل افراد کو دو گروہوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ جن میں سے ایک گروہ کو روزانہ 500 ملی گرام دارچینی کے کیپسول دن میں تین مرتبہ کھلائے گئے اور بقیہ کو فرضی دوا دی گئی۔ اب 12 ہفتوں بعد معلوم ہوا کہ جن شرکا نے دارچینی استعمال کی ان میں نہارمنہ گلوکوز کی بے ترتیبی نہیں تھی، اور کاربوہائیڈریٹس کھانے کی صورت میں جسم کا ردِ عمل بھی بہتر ہوا تھا۔ واضح رہے جسم اگر کاربوہائیڈریٹس کے ساتھ ردِعمل میں گڑبڑ کرنے لگے تو اسے ذیابیطس کی پہلی علامت سمجھا جاتا ہے۔

اسی لئے ماہرین کھانے پر دارچینی چھڑکنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دارچینی کا قہوہ بھی اس ضمن میں بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

11 − eight =

Contact Us