Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

امریکہ: جارج فلائیڈ ہنگاموں کے نتیجے میں بیمہ کمپنیوں نے 3 کھرب 33 ارب کی تاریخی ادائیگیاں کیں، تفصیلی رپورٹ جاری

امریکہ میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی موت کے بعد ہنگاموں میں املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔ ملک کی بیمہ کمپنیوں کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق اس کی بھرپائی کے لیے کمپنیوں نے تاریخ میں سب سے زیادہ بھرپائی کی ہے۔ امریکی بیمہ صنعت کی تنظیم نے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق بیمہ کمپنیوں نے مجموعی طور پر 2 ارب ڈالر سے زائد کی بیمہ ادائیگی کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 26 مئی سے 8 جون یعنی محض 13 دنوں میں امریکی سڑکوں پر 2 ارب ڈالر، جو تقریباً 3 کھرب 33 ارب روپے بنتے ہیں کی لوٹ مار کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ بھرپائی تاریخ کی سب سے بڑی بھرپائی تھی، جس میں لوٹ مار، جلاؤگھیراؤ اور املاک کو پہنچنے والے ہر طرح کے نقصان کو پورا کرنے کی کوشش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اس سے قبل سمندری طوفانوں میں 1 ارب ڈالر کی بھرپائی کی گئی، تاہم جلاؤگھیراؤ کی مد میں ہونے والے نقصان نے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

یاد رہے کہ جارج فلائیڈ کی موت کے خلاف ہوئے ہنگامے امریکہ کے 140 شہروں میں پھیل گئے تھے، جو کئی ہفتے جاری رہے۔ اس سے قبل 1992 میں اس نوعیت کے ہنگامے ہوئے تھے، تاہم اس میں 775 ملین ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔

امریکی بیمہ کمپنیوں کو خوف ہے کہ آئندہ صدارتی انتخابات کے نتیجے میں اٹھنے والے ممکنہ ہنگامے اس سے بھی شدید ہو سکتے ہیں اور اس صورت میں کمپنیوں کے لیے اس کی بھرپائی کرنا ممکن نہ ہوگا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

nine − 2 =

Contact Us