چین نے تین عشروں کے بعد ہندوستان سے چاولوں کی درآمد شروع کر دی ہے۔ چین میں چاول بہت پسند کیے جاتے ہیں، اسکی سالانہ کھپت 40 لاکھ ٹن ہے۔ تاہم اسکا معیاری ہونا شرط ہے۔ تیس سال قبل ہندوستانی چاولوں کے معیار کو کم تر گردانتے ہوئے چین نے ہندوستان سے چاولوں کی درآمد بند کر دی تھی۔ جو اب بہتر ہونے پر چین نے دوبارہ ہندوستان سے چاول خریدنا شروع کر دیے ہیں۔ ہندوستان اس وقت دنیا میں چاولوں کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے۔ اورمختلف رپورٹوں کے مطابق ہندوستان چین کی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے باقی دنیا کی نسبت سستے دام چال بیچ رہا ہے۔
فی الحال چین نے جنوری سے فروری کے لیے 1 لاکھ ٹن توٹا چاول کا سودا کیا ہے، جسے نوڈل اور مقامی وائن بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ رشا ٹوڈے کے مطابق سودا 300 ڈالر فی ٹن کے حساب سے ہوا ہے۔
ماہرین کے مطابق چین اور ہندوستان میں جاری سرحدی چپکلش کے دوران نئے تجارتی سودے خوش آئند ہیں، ان سے سیاسی گرمی کم کرنے میں مدد ملے گی۔