Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

حج کے لیے کورونا ویکسین لازم قرار

سعودی حکام نے حج کی ادائیگی کے لیے کورونا ویکسین لگوانا لازم کر دی ہے۔ سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رواں سال حج کی درخواست کے لیے پہلی شرط کورونا کے خلاف ویکسین ہو گی۔

اگرچہ مملکت کی وزارت صحت نے تاحال اس حوالے سے کسی فیصلے سے آگاہ نہیں کیا ہے کہ آیا رواں سال بھی صرف سعودیہ میں موجود مسلمانوں کو حج کی اجازت ہو گی یا دنیا بھر سے مسلمان حج کی سعادت کے لیے سفر کر سکیں گے؟ تاہم ویکسین کی شرط کو واضح کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال وباء کے باعث صرف سعودیہ میں مقیم 1000 مسلمانوں، جن میں سعودی اور غیر ملکی سب شامل تھے، کو حج کی اجازت دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ سعودی حکومت نے بھی ملک میں ویکسین کا آغاز 17 دسمبر 2020 کو کر دیا تھا، سعودی حکومت نے تاحال فائزر، استرازینکا اور موڈرنا کے استعمال کی اجازت دی ہے۔ سعودی مملکت میں تاحال کورونا سے 3 لاکھ 77 ہزار متاثرہ افراد کی نشاندہی ہوئی ہے، جبکہ 6500 ہلاکتیں درج کی گئی ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

18 + 15 =

Contact Us