امریکی کانگریس میں دفاعی بل کی منظوری: بل میں روس اور ترکی پر معاشی پابندیاں، افغانستان سے مشروط انخلاء، اشرف غنی اور صیہونی انتظامیہ کی بھاری مالی مدد کی شقیں بھی شامل – صدر ٹرمپ کا بل ویٹو کرنے کا اعلان
امریکی نمائندگان کے بعد سینٹ نے بھی 740 ارب ڈالر کے متنازعہ دفاعی اخراجات کے بل کی منظوری دے دی ہے، صدر ٹرمپ نے بل کو ویٹو کرنے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم کانگریس نے دو تہائی سے بل کو منظور کر کے صدر کو مخالفت کا پیغام دیا ہے۔
https://twitter.com/SenateGOP/status/1337462053544603657?s=20
سینٹ سے قبل دفاعی بل کی نمائندگان کی طرف سے منظوری مل چکی ہے، سینٹ سے منظوری کے بعد بل صدر کو بھیجا جائے گا۔ جو پہلے ہی بل کو ویٹو کرنے کا اعلان کر چکے ہیں، صدر ٹرمپ کا مطالبہ ہے کہ سینٹ ابلاغیات کے قانون سے شق نمبر 230 کو ختم کرنے میں تعاون کرے تاکہ سماجی میڈیا پر آزادی رائے کو تحفظ دیا جا سکے۔
دفاعی اخراجات کے بل کی اہم تفصیلات میں امریکی فوجیوں کی تنخواؤں میں اضافے اور دنیا میں فوجی اڈوں کو قائم رکھنے کے علاوہ روس اور ترکی پر معاشی پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔ روس پر پابندیوں میں روسی گیس پا...