Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

Tag: بامیان، بم دھماکے، افغاستان، افغانستان کا پر امن شہر، بدھا کا مجسمہ، طالبان کی مذمت، شہری جاں بحق،

افغانستان: بامیان میں دو بم دھماکے، 17 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی

افغانستان: بامیان میں دو بم دھماکے، 17 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی

سیاست
افغانستان کے شہر بامیان میں دو بم دھماکوں میں 17 افراد جاں بحق 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم مرکزی بازار میں سڑک کنارے نصب کیے گئے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 15 شہری جبکہ 2 ٹریفک پولیس اہلکار شامل ہیں، جبکہ زخمی ہونے والے افراد میں سے زیادہ تر نزدیکی ریسٹورنٹ میں موجود تھے۔ پولیس کے مطابق دونوں دھماکے ایک کلو میٹر کے دائرے میں ہوئے، جس کے باعث زیادہ نقصان ہوا ہے۔ واضح رہے کہ بامیان کو افغانستان کا محفوظ ترین شہر مانا جاتا ہے، اور یہاں ہر سال ہزاروں سیاح آثار قریمہ کی سیر کے لیے بھی آتے ہیں۔ جس میں نمایاں بدھا کا مجسمہ ہے، جسے طالبان نے اپنے دور حکومت کے آخر میں توڑ دیا تھا۔ طالبان نے حالیہ دھماکوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ کبھی بھی شہریوں پر حملوں کو درست نہیں مانتے۔ ...

Contact Us