برطانیہ میں کورونا وائرس کی سامنے آنے والی نئی قسم کے پھیلاؤ کی شرح 70٪ اور یہ بچوں اور جوانوں کو زیادہ متاثر کر رہا ہے: عالمی ادارہ صحت
عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں سامنے آنے والی کورونا کی نئی قسم بچوں کو زیادہ متاثر کر رہی ہے۔ ڈاکٹر ڈیوڈ نبارو کا شمار عالمی ادارہ صحت کے 6 نمایاں ماہرین صحت میں ہوتا ہے، میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وائرس کی نئی قسم سے مزید مختاط ہونے کی ضرورت ہے۔ خصوصاً کیونکہ نئی قسم بچوں اور جوانوں کو زیادہ متاثر کر رہی ہے۔
ڈاکٹر نبارو کے بیان کی تصدیق وائرس کے ایک اور ماہر ڈاکٹر نے بھی کی ہے۔ مقامی جامعہ سے وابستہ محقق نے کہا ہے کہ بچوں میں بیماری کے تیزی سے پھیلنے سے وباء کا پھیلاؤ روکنا مزید مشکل ہو جائے گا۔
صورتحال کو بھانپتے ہوئے برطانیہ میں جنوری میں اسکول کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی پر زور دیا جا رہا ہے، اور گھر سے تعلیم کو جاری رکھنے کی مہم تیز کر دی گئی ہے۔
برطانوی مشیر برائے عوامی صحت سٹیو ایڈمنڈ نے کہا ہے کہ اسکولوں کا دوبارہ کھولنا کورونا متاثرین کی تع...
