Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

برطانیہ میں کورونا وائرس کی سامنے آنے والی نئی قسم کے پھیلاؤ کی شرح 70٪ اور یہ بچوں اور جوانوں کو زیادہ متاثر کر رہا ہے: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں سامنے آنے والی کورونا کی نئی قسم بچوں کو زیادہ متاثر کر رہی ہے۔ ڈاکٹر ڈیوڈ نبارو کا شمار عالمی ادارہ صحت کے 6 نمایاں ماہرین صحت میں ہوتا ہے، میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وائرس کی نئی قسم سے مزید مختاط ہونے کی ضرورت ہے۔ خصوصاً کیونکہ نئی قسم بچوں اور جوانوں کو زیادہ متاثر کر رہی ہے۔

ڈاکٹر نبارو کے بیان کی تصدیق وائرس کے ایک اور ماہر ڈاکٹر نے بھی کی ہے۔ مقامی جامعہ سے وابستہ محقق نے کہا ہے کہ بچوں میں بیماری کے تیزی سے پھیلنے سے وباء کا پھیلاؤ روکنا مزید مشکل ہو جائے گا۔

صورتحال کو بھانپتے ہوئے برطانیہ میں جنوری میں اسکول کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی پر زور دیا جا رہا ہے، اور گھر سے تعلیم کو جاری رکھنے کی مہم تیز کر دی گئی ہے۔

برطانوی مشیر برائے عوامی صحت سٹیو ایڈمنڈ نے کہا ہے کہ اسکولوں کا دوبارہ کھولنا کورونا متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافے کا باعث بنے گا، اور اس صورتحالکو سنبھالنا حکومت کے لیے بڑا مسئلہ بن سکتا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں وائرس کی نئی قسم کا پھیلاؤ اور انسانوں کو متاثرہ کرنے کی شرح ستر فیصد بتائی جا رہی ہے۔ اسی خوف کے پیش نظر دنیا بھر سے سو کے قریب ممالک نے برطانیہ پر سفری پابندی عائد کر دی ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

14 + 17 =

Contact Us