
کورونا وائرس مردوں کے بچے پیدا کرنے صلاحیت کو بھی شدید متاثر کرتا ہے، ہر 105 میں سے 84 میں شکایت: سائنسدانوں کا فوری مزید تحقیق پر زور
سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے مردانہ تولیدی نظام کو متاثر کرنے کے خدشے کا اظہار کیا ہے اور وائرس کے دور رست نتائج پر مزید تحقیق کرنے پر زور دیا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ وائرس مردوں کی بچے پیدا کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے، جس سے آئندہ نسل شدید خطرے میں ہے۔ چینی صوبے ووہان کی جامعہ ھوآزہونگ میں مطالعہ کے دوران سامنے آیا ہے کہ وائرس مردوں کی تولیدی مادے میں پائے جانے والے جرثوموں کی حرکت، انکی تعداد اور خصیوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔
محققین نے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ فوری طور پر وائرس کے دور رست نتائج پر تحقیق شروع کروائی جائے کیونکہ وائرس سے متاثرہ مرد افراد کی تولیدی صحت شدید خطرے میں ہے۔
اب تک کی تحقیق کے بعد سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وائرس جس انزائم (اینجیوٹینسن کوورٹنگ انزائم) کے ذریعے جسم میں داخل ہوتا ہے، وہ جسم کے اہم عضلات، دل، پھپھروں، گردوں اور آنتوں میں پائی جاتی ہے، جس س...