Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

کورونا وائرس مردوں کے بچے پیدا کرنے صلاحیت کو بھی شدید متاثر کرتا ہے، ہر 105 میں سے 84 میں شکایت: سائنسدانوں کا فوری مزید تحقیق پر زور

سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے مردانہ تولیدی نظام کو متاثر کرنے کے خدشے کا اظہار کیا ہے اور وائرس کے دور رست نتائج پر مزید تحقیق کرنے پر زور دیا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ وائرس مردوں کی بچے پیدا کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے، جس سے آئندہ نسل شدید خطرے میں ہے۔ چینی صوبے ووہان کی جامعہ ھوآزہونگ میں مطالعہ کے دوران سامنے آیا ہے کہ وائرس مردوں کی تولیدی مادے میں پائے جانے والے جرثوموں کی حرکت، انکی تعداد اور خصیوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔

محققین نے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ فوری طور پر وائرس کے دور رست نتائج پر تحقیق شروع کروائی جائے کیونکہ وائرس سے متاثرہ مرد افراد کی تولیدی صحت شدید خطرے میں ہے۔

اب تک کی تحقیق کے بعد سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وائرس جس انزائم (اینجیوٹینسن کوورٹنگ انزائم) کے ذریعے جسم میں داخل ہوتا ہے، وہ جسم کے اہم عضلات، دل، پھپھروں، گردوں اور آنتوں میں پائی جاتی ہے، جس سے ان عضلات کو تو نقصان ہوتا ہی ہے لیکن جسم میں داخل ہونے کے بعد کیونکہ وائرس کی پیداوار انتہائی بڑھ جاتی ہے اور وہ پورے جسم میں پھیل جاتا ہے لہٰذا مذکورہ انزائم سے سونکھنے کا نظام، عمل تنفس، نظام انہظام، اعصاب، خون اور مردوں کے تولیدی نظام پر بھی اثر پڑتا ہے۔

چین میں لیبارٹری تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے مردوں کے تولیدی مادے میں بھی کورونا وائرس کو پایا ہے۔ اس کے علاوہ جرمنی اور ایران کے سائنسدانوں نے بھی وائرس سے متاثرہ افراد کے خصیوں کے متاثر ہونے کی شکایات کی تصدیق کی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اب تک کے مطالعہ کے مطابق ہر 105 متاثرہ مردوں میں سے 84 کے خصیے متاثر ہوئے ہیں۔

محققین نے خصیوں کے علاوہ تولیدی مادے کی جانچ کی تو انہیں مادے میں آکسیڈیٹیو دباؤ کے مریضوں کی علامات بھی دریافت ہوئیں، تولیدی مادے میں جلن پیدا کرنے اور خلیوں کو توڑنے والے مواد کی مقدار بھی کافی زیادہ مقدار میں ملی ہے۔

اس کے علاوہ جرثوموں کی رفتار تین گناء سست اور مقدار میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ تمام عوامل تولیدی مادے کے متاثر ہونے کی علامات ہیں اور بچے پیدا کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتے ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ عوامل وقت کے ساتھ بہتر ہو جاتے ہیں لیکن پایا گیا ہے کہ کووڈ-19 کے متاثرہ افراد میں ایسا نہیں ہے اور بیماری تولیدی صحت کو شدید متاثر کر رہی ہے۔

محققین نے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ معاملے پر مزید تحقیق کی جائے، وگرنہ اس سے دنیا کی آبادی کو شدید خطرات لاحق ہو جائیں گے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

20 + 3 =

Contact Us