چین میں جدید امریکی گاڑیوں پر پابندی عائد
امریکی کاروں کی کمپنی ٹیسلا کے مالک نے تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ اگر انکی کاریں جاسوسی کے مقاصد کے لیے استعمال کی گئیں تو انہیں خطرہ ہے کہ کمپنی پر دیگر ممالک پابندی لگا دیں گے، ایلن مسک کا بیان چین کے ٹیسلا پر محدود پابندی لگانے کے بعد سامنے آیا ہے۔
چینی ترقیاتی کانفرنس سے خطاب میں ایلن مسک کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایک نجی کمپنی جاسوس اداروں کے لیے جاسوسی کرتی پائی جائے تو بلاشبہ اسکے بہت برے اثرات ہوں گے۔ مثلاً اگر ٹیسلا کی کاریں چین میں جاسوسی کر رہی ہوں، یا کسی اور ملک میں ایسا ہو رہا ہوں تو یہ کمپنی کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے، ہمیں اس حوالے سے انتہائی محتاط ہونے کی ضرورت ہے،
واضح رہے کہ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک کا بیان چین کے کمپنی کی کی کاروں پر فوجی چاؤنیوں میں گھسنے پر پابندی لگانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس کے علاوہ چین نے اعلیٰ سرکاری عہدے داروں اور قومی کمپنیوں کے سربرا...