ہندوستان میں مرغوں کی لڑائی میں پنجوں سے بندھا بلیڈ لگنے سے مالک خود ہلاک: مرغا عدالت میں بطور ملزم پیش
ہندوستان میں راجا نامی مرغا مالک کے قتل کے الزام میں عدالت میں پیش ہو گا۔ 23 فروری کو ریاست تیلانگانا کے ضلع جگتیال میں مرغوں کی لڑائی کا مقابلہ منعقد تھا، جہاں سے راجا نامی مرغے کی فرار کی کوشش میں اسکے پنجوں میں بندھے بلیڈ سے اسکا اپنا مالک شدید زخمی ہو گیا اور پھر زیادہ خون بہنے سے اسکی اسپتال جاتے موت واقع ہو گئی۔
اطلاعات کے مطابق مرغے کے مالک ستیش نے لڑائی میں حصے لینے والے اپنے مرغے کے پنجوں پر 3 انچ لمبے بلیڈ لگائے اور اسے لڑائی کے لیے میدان میں چھوڑ دیا۔ تاہم مرغا میدان سے بھاگا تو مالک اسے پکڑنے کے لیے اس کے پیچھے بھاگا اور اسے دبوچ لیا، لیکن اسی دوران پنجوں میں بندھے بلیڈ سے ستیش کے چڈوں پر گہرا کٹ آگیا اور خون زیادہ بہہ جانے سے اسکی موت واقع ہو گئی۔
گواہوں کے بیانات کے مطابق پولیس نے راجا کو پکڑ کر حوالات میں بند کر رکھا ہے اور اسکے پنجوں میں بندھے بلیڈ بھی نہیں اتارے گئے...
