Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

ہندوستان میں مرغوں کی لڑائی میں پنجوں سے بندھا بلیڈ لگنے سے مالک خود ہلاک: مرغا عدالت میں بطور ملزم پیش

ہندوستان میں راجا نامی مرغا مالک کے قتل کے الزام میں عدالت میں پیش ہو گا۔ 23 فروری کو ریاست تیلانگانا کے ضلع جگتیال میں مرغوں کی لڑائی کا مقابلہ منعقد تھا، جہاں سے راجا نامی مرغے کی فرار کی کوشش میں اسکے پنجوں میں بندھے بلیڈ سے اسکا اپنا مالک شدید زخمی ہو گیا اور پھر زیادہ خون بہنے سے اسکی اسپتال جاتے موت واقع ہو گئی۔

اطلاعات کے مطابق مرغے کے مالک ستیش نے لڑائی میں حصے لینے والے اپنے مرغے کے پنجوں پر 3 انچ لمبے بلیڈ لگائے اور اسے لڑائی کے لیے میدان میں چھوڑ دیا۔ تاہم مرغا میدان سے بھاگا تو مالک اسے پکڑنے کے لیے اس کے پیچھے بھاگا اور اسے دبوچ لیا، لیکن اسی دوران پنجوں میں بندھے بلیڈ سے ستیش کے چڈوں پر گہرا کٹ آگیا اور خون زیادہ بہہ جانے سے اسکی موت واقع ہو گئی۔

گواہوں کے بیانات کے مطابق پولیس نے راجا کو پکڑ کر حوالات میں بند کر رکھا ہے اور اسکے پنجوں میں بندھے بلیڈ بھی نہیں اتارے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرغے کو بطور ملزم عدالت میں پیش کیا جائے گا، اور واقع کے چشمدید گواہ بھی عدالت میں گواہی دیں گے۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں بھی مرغوں کی لڑائی کروانا غیر قانونی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ وہ مقابلہ منعقد کرنے والے افراد کو بھی تلاش کررہے ہیں۔ قانونی ماہرین کے مطابق مقابلہ منعقد کروانے والے افراد بھی ستیش کے قتل میں مجرم ٹھہرائے جا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ مرغوں کی لڑائی جنوبی ایشیا کے تمام ممالک میں غیر قانونی ہے لیکن اکثر دیہات میں اب بھی یہ کافی مقبول کھیل ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

three × 1 =

Contact Us