Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

برطانیہ میں پٹرول،ڈیزل،ہائبرڈ گاڑیوں پر 2035کے بعد پابندی۔2050 تک کاربن فری ملک انتہائی اہم ہے۔برطانوی وزیراعظم

این این آئی( 05 فروری2020ء)برطانیہ نے ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے 2035 کے بعد پیٹرول، ڈیزل اور ہائبرڈ گاڑیوں کی فروخت پر پابندی کا اعلان کردیا۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اس پالیسی کا اعلان اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں اقوام متحدہ کے تحت ہونے والی ماحولیاتی مسائل سے متعلق کانفرنس کے دوران کیا۔

بورس جانسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2020 ماحولیات کے حوالے سے عملی اقدام اٹھانے کے لیے اہم اور بنیادی سال ہے۔تقریب سے قبل اپنے ایک بیان میں بورس جانسن کا کہنا تھا کہ پیٹرول، ڈیزل اور ہائبرڈ گاڑیوں کی فروخت پر پابندی 2035 سے قبل بھی لگائی جاسکتی ہے۔برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2050 تک کاربن فری ملک کا ہدف ہمارے لیے انتہائی اہم ہے اور یہ زمین کے تحفظ کے حوالے سے ہماری ذمہ داری ہے۔

برطانوی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یہ کانفرنس ناصرف برطانیہ بلکہ ساری دنیا کے ممالک کے لیے ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ کے لیے ایک شاندار موقع ہے۔ہماری اس سے بڑی کوئی ذمہ داری نہیں کہ ہم اپنی دنیا کو بچائیں، اس مشن میں اپنا حصہ ڈالنا ہمارے لیے باعث فخر ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

fourteen − thirteen =

Contact Us