ماسکو نے کہا ہے کہ واشنگٹن کا ترکی کو روس کے ساتھ ایس- 400 معاہدہ ختم کرنے کے لئے الٹی میٹم دینے کا فیصلہ ناقابلِ قبول ہے
بروز منگل ، امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے انقرہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ جون کے پہلے ہفتے کے آخر تک ایس- 400 فضائی دفاعی نظام خریدنے کے معاہدے کو ترک کردیں، بصورتِ دیگر اسے پابندیوں سمیت کئی دوسرے نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔
کرملین کے ترجمان ڈمتری پیکوکوف نے کہا کہ وہ عمومی طور پر اس الٹی میٹیم کے لیے منفی نقطہ نظر ہیں، اور اسے ناقابل قبول تصور کرتے ہیں. انکے بقول ترکی کے ساتھ ایس-400 معاہدہ طے شدہ ہے
نیٹو ریاست کے طور پر، انقرہ روسی ایس-400 نظاموں کے لیے چار بیٹریاں خریدنے کی کوشش کررہا ہے، جس میں سے پہلی بیٹری امریکہ کے سخت مخالف ہونے کے باوجود جولائی میں ترکی پہنچنے والی ہے۔. واشنگٹن چاہتا ہے کہ ترکی امریکی دفاعی نظام خریدے اور اسکے لیے وہ یہ دلیل گھڑتا ہے کہ ایس-400 نیٹو نظام کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتا۔ مزید واشنگٹن کی طرف سے روسی اسلحہ سے متعلقہ بے جواز سکیورٹی خدشات بھی ظاہر کیے گئے ہی