ذرئع کے مطابق اسرائیل کے بن گوریان انٹرنیشنل ائر پورٹ کے گلوبل پوزیشننگ سسٹم نے کام کرنا چھوڑ دیا- اسرائیلی میڈیا نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ اس کے پیچھے روس ہے-جبکہ روس نے اسرائیلی میڈیا کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض ایک الزام اور ایک بے بنیاد خبر ہے
اسرائیلی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی پائلٹوں کو جی پی ایس کے سگنل نہ ملنے کی وجہ سے لینڈنگ کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا-انٹرنیشنل فیڈریشن آف پائلٹس ایسوسی ایشن کے مطابق جی پی ایس کے مسائل گذشتہ تین ہفتے سے جاری تھے-لبرل ہرٹز کے مطابق یہ مسئلہ عمومی طور پر دن کے وقت درپیش ہوتا ہے