نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے فائنل میچ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کیویز ٹیم کے 242 رنز کے تعاقب میں انگلش ٹیم مقررہ 50 اوورز میں241 رنزبنا سکی
میچ کی آخری گیند پر انگلینڈ کا آخری کھلاڑی دوسرا رن بنانے کی کوشش میں رن آؤٹ ہوگیا اور یوں میچ برابر ہوگیا۔جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک سپر اوور ملا
سپر اوور میں انگلینڈ کی جانب سے اسٹوکس اور بٹلر کھیلنے آئے جنہوں نے کیویز کو16 رنز کا ہدف دیا ، نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی سپر اوور کی آخری گیند پر رن آؤٹ ہوئی اور یوں میچ برابر ہوگیا تاہم میچ میں زیادہ چوکے چھکے لگانے کی بنیاد پر انگلش ٹیم کو فاتح قرار دیا گیا۔
نیوزی لینڈ کو شکست دیکر انگلینڈ پہلی بار کرکٹ کا بادشاہ بن گیا