ایران کے صدرحسن روحانی نے کہا ہے کہ دنیا کے ساتھ تعمیری تعلقات ایرانی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے اور امریکا کی جانب سے عائد کی جانے والی ممکنہ پابندیوں کے باوجود ایران ترقی جاری رکھے گا۔
ایرانی صدر نے مزیدکہا کہ ایران دیگر ممالک سے ایٹمی معاہدےجاری رکھے گا، یورینیم کی افزودگی شروع کرنے سے پہلے اتحادیوں سےمشورہ کریں گےاور چند ہی ہفتوں میں یورینیم کی افزودگی شروع کردیں گے- انھوں نے کہا کہ ٹرمپ کو ایرانی قوم اور معیشت پر دباؤ ڈالنے کا موقع نہیں دیں گے۔