Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

شمالی کوریا کا ایک ہفتے میں پانچواں میزائل تجربہ

بی بی سی کےمطابق شمالی کوریا نے مختصر فاصلےتک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیاہے- تجربے میں میزائل مشرقی شہر ہم ہونگ کی جانب سے داغےگئے جو شمالی کوریا کے مشرقی حصے میں جاپانی ساحل میں جاکر گرے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میزائلوں نے زیادہ سے زیادہ 48 کلو میٹر کی رفتار سے 400 کلو میٹر تک پرواز کی

شمالی کوریا کی جانب سے یہ میزائل تجربے ایسے وقت میں کیے گئے جب امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ انہیں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کی طرف سے ایک بہت خوبصورت خط ملا ہے۔ مریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا تھا کہ کم جونگ اُن کا خط مثبت سوچ کا حامل ہےاور ہماری شاید ایک اور ملاقات ہو

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کم جونگ امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں سے خوش نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے امریکا اور جنوبی کوریا کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ مشقیں صدر ٹرمپ اور جنوبی کوریا کے صدر کے درمیان معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے میزائل تجربوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا جارہا ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

eighteen − 14 =

Contact Us