ولادی میر پوتن نے متنبہ کیا کہ امریکی میزائل کے حالیہ تجربے سے عالمی سلامتی کو سخت خطرہ ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن کافی عرصے سے آئی این ایف کےتاریخی معاہدے میں دلچسپی نہیں لے رہا تھا۔
روسی صدر کے مطابق ،امریکہ نے معاہدہ چھوڑنے کے بعد نئے میزائل کے تجربے میں تیزی دکھاتے ہوئے یہ ثابت کیا ہے کہ اس نے معاہدہ چھوڑنے کی وجوہات تلاش کرنے سے پہلے ہی میزائل کی تیاری پر کام کرنا شروع کردیا تھا۔
یہ کہتے ہوئے کہ اس ٹیسٹ نےدنیا میں سیکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال کو بڑھا دیا ہے ، روسی رہنما نے یورپی ممالک کو متنبہ کیا کہ واشنگٹن اپنے اتحادیوں کو نئے میزائلوں میں استعمال ہونے والے سافٹ ویئر کے بارے میں آگاہ نہیں کرے گا۔