چونکہ دنیا کے 40 فیصد جی ڈی پی پر قابو رکھنے والے ممالک کے رہنما اقتصادی عدم مساوات اوردیگر امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک فرانسیسی ریسورٹ میں جمع ہو رہےہیں ، باقی دنیا حیرت میں ہے کہ کیا جی 7 کا اب بھی کوئی مقصد ہے؟
قریباً نصف صدی پہلے1975 میں اس وقت کے تیل بحران اور مالی بحرانوں سے نمٹنے کے لئے ، چھ صنعتی ممالک کے پہلے اجلاس کے بعد سے اب تک بہت کچھ بدلا ہے۔ فرانکوجرمن اقدام نے امریکہ ، برطانیہ ، جاپان اور اٹلی کو آگے بڑھایا۔ کینیڈا نے 1976 میں ، اور 1998 میں روس نے شمولیت اختیار کی تھی
اس میں شامل سات ممالک دنیا کی آبادی کا دس فیصد ہیں ، لیکن اس کی مجموعی پیداوار (جی ڈی پی) کا 40 فیصد ہے۔ نہ صرف انسانیت کے مابین دولت کا فاصلہ وسیع ہے ، بلکہ ان ممالک میں دولت مندوں اور غریبوں کے مابین کشیدگی بڑھی ہے۔اس کے باوجود فرانس کے شہر بیارٹز میں اس سال کے سربراہی اجلاس کے ایجنڈے میں “عدم مساوات” ایک سب سے اہم مسئلہ ہے۔
