روس کا کہنا ہے کہ امریکہ کےآئی این ایف ممنوعہ میزائل کے تجربے کے بعد وہ بیکار نہیں بیٹھے گا۔ فوجی تجزیہ کاروں نے آر ٹی کو بتایا کہ اس کے جواب کے طور پر ، ماسکو ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے گااور اسے سرد جنگ کی طرز پر اسلحے کی دوڑ میں شامل ہونے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔
اب روس اس سنگ میل یعنی انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورس ٹریٹی (آئی این ایف) کا پابند نہیں ہے۔ جسے امریکہ نے یکطرفہ طور پر ختم کردیا ہے۔
جمعہ کے روز ، روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا تھا کہ وہ اسلحے کی ایک بے قابو دوڑ میں حصہ لینے کے لئے تیار نہیں ہیں ، لیکن انہوں نے فوج کو حکم دیا کہ وہ برابری کی سطح پر جوابات تیار رکھیں اور دیکھیں کہ، ابھرتے ہوئے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے روس کے پاس کیا سامان موجود ہے؟
اس موقعے پر فوجی تجزیہ کار اور ریٹائرڈ آرمی آفیسر ویکٹر مرخووسکی نے یاد دلاتے ہوئے کہا کہ آئی این ایف معاہدے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے جان بوجھ کر صلاحیتوں کو کم کیا گیا تھا -واضح رہے کہ اس معاہدے میں500-1000 کلومیٹر 1000–5500کلومیٹر (مختصر سے درمیانے فاصلے تک مار کرنے) والے میزائلوں پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
