Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

ایران ضبط شدہ برطانوی آئل ٹینکر اسٹینا امپیرو کی رہائی کے لئے قانونی عمل میں تیزی لائے گا۔ظریف

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے برطانیہ کے جھنڈے والے ٹینکر اسٹینا امپیرو کے حوالے سے قانونی امور کو “تیز تر” کرنے کا وعدہ کیا جسے ایران نے لندن کے ساتھ ایک سفارتی تلخی کے دوران گذشتہ ماہ ضبط کرلیا تھا۔

رائٹرز کے مطابق ، جمعرات کے روز ملائیشیا کے سفر کے موقع پر ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ہم اپنے زیر قبضہ برطانوی ٹینکر کے لئے قانونی عمل کو تیز کریں گے جسے ہم نے ان کے بحری جرائم کے ارتکاب کے بعد قبضے میں لے لیا تھا۔ یاد رہے کہ جواد ظریف کا تبصرہ سویڈن شپنگ کمپنی اسٹینا بلک کے سربراہ ایریک ہینل جو قبضے میں لیے گئے بحری جہاز کامالک ہے، سے ملاقات کے ایک ہفتے بعد آیا ہے۔ ہنیل نے تہران سے کہا ہے کہ وہ جہاز اور اس کے عملے کے 23 اراکین کو رہا کردے۔

جولائی کے اوائل میں جہاز کے قبضے کے سلسلے میں کشیدگی کا آغاز اس وقت ہوا جب ایرانی آئل ٹینکر گریس 1 کو اسپین کے جنوبی ساحل سے برطانوی کمانڈوز اور جبرالٹر پولیس نے قبضے میں لیا تھا۔جہاز کے عملے سے یورپی یونین کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام تک تیل پہنچانے کی مبینہ کوششوں کی تحقیقات بھی کی گئیں۔ اس دوران اس جہاز کا نام بدل کرایڈرین دریا 1 رکھ دیا گیا تھا بالآخر امریکہ نے اس جہاز کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے باوجود اسے رہاکردیا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

4 × 5 =

Contact Us