فیس بک روس میں 50 ڈالر جرمانہ ادا کرنے میں ناکام رہا ہے ، سوشل میڈیا کمپنی ، فیس بک ، جس کی مارکیٹ مالیت 500 بلین ڈالر سے زیادہ ہے ، قومی قانون کی پاسداری نہ کرنے پر روسی عدالت کے 3000 روبل (46ڈالر) جرمانے کی ادائیگی کے حکم کی تعمیل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
روسی عدالت نے جرمانے کے بارے میں فیصلہ 12 اپریل کو جاری کیا تھا۔ یہ 25 جون کو نافذ ہوا ، اور اس کمپنی کو 60 دن کا رضاکارانہ طور پر جرمانے کی ادائیگی کا وقت دیا گیا تھا۔
روسی پرائیویسی قوانین ، جو 2015 میں نافذ ہوئے ہیں کے مطابق غیر ملکی آن لائن سروس فراہم کرنے والے روسی صارفین کے ذاتی ڈیٹا کو ملک کی حدود میں واقع سرورز پر محفوظ کرنے کے پابند ہیں ۔ فیس بک اب تک اس قانون کے اطلاق اور جرمانے کی ادئیگی میں ناکام رہا ہے۔
