امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ایران دمشق کو تیل فروخت کرتا ہے تو دنیا کواس کے خلاف ایکشن لینا چاہئے ، یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ سیٹلائٹ کی تصاویر میں ایرانی ٹینکر شام کے ساحل سے اپنا سامان منتقل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
بدھ کے روز پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں پومپیو نے کہا کہ اس یقین کی وجہ یہ ہے کہ جولائی میں برطانوی حکام کے ذریعہ عارضی طور پر حراست میں لیا گیا ایک ایرانی ٹینکر شام کو تیل فروخت کررہا تھا، حالانکہ تہران کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ وہ اس ملک پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔ “ایران کے ایف ایم ظریف کے برطانیہ سے اس وعدے کے باوجود کہ # ایڈرین ڈاریا 1 شام کو تیل نہیں پہنچائے گا ۔ اب وہ شام کے ساحل سے تیل منتقل کرتا نظر آرہا ہے۔ اگر یہ تیل شام کو پہنچایا گیا ہے تو کیا دنیا ایران کو جوابدہ ٹھہرائے گی؟ پومپیو کے ٹویٹ میں ایک مصنوعی سیارے سے لی گئی تصویر شامل تھی جس میں شامی آئل ریفائنری کے قریب ایرانی ٹینکر کو لنگر انداز دکھایا گیا ہے