ایرانی جوہری ادارے کے مطابق نطنز جوہری پلانٹ میں یو این انسپکٹر کے داخل ہوتے وقت الارم بج اٹھا ۔ ادارے نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ یو این انسپکٹر ممکنہ طور پر اپنے ساتھ کوئی مشتبہ چیز بھی لا سکتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ایران کے جوہری ادارے کی جانب سے جاری بیان میں عالمی ادارے کے جوہری انسپکٹر کا اجازت نامہ منسوخ کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔
ایرانی جوہری ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران نے آج سے فردا جوہری پلانٹ پر یورینیئم افزودگی شروع کر دی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جوہری معاہدے کی شقوں کی پاسداری سے دستبرداری کا ایران کا یہ چوتھا اقدام ہے۔