Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

کشمیریوں پر ظلم ڈھانے کی نئی بھارتی حکمت عملی، 550 مسلح روبوٹس تعینات کیے جائیں گے

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی حکومت کی کشمیریوں پر ظلم ڈھانے کی نئی حکمت عملی، مقبوضہ وادی میں 550 مسلح روبوٹس تعینات کرنے کی تیاری شروع کردی۔

اسلحے سے لیس روبوٹس فائرنگ کرنے کے ساتھ سرحدی علاقوں میں نقل و حرکت پر بھی نظر رکھیں گے۔روبوٹس میں سیڑھیاں چڑھنے، رکاوٹیں عبور کرنے اور گرینیڈ پھینکنے کی صلاحیت بھی ہوگی۔

بھارتی وزارت دفاع نے550 روبوٹس کی خریداری کا عمل شروع کردیا ہے۔ ان ربوٹس کو بھارتی فوج گھر گھر تلاشی اور محاصرے کےدوران بھی استعمال کرے گی۔ربوٹس مقبوضہ کشمیر میں تعینات راشٹریہ رائفل کے حوالے کیے جائیں گے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی پابندیاں 103 روز سے برقرار ہیں۔ کاروباری مراکز بند، انٹرنیٹ بدستور معطل ہے۔جمعے کی نماز کے بعد احتجاج کے پیش نظر پابندیاں مزید سخت کردی گئی تھیں۔

5اگست سے سری نگر کی جامع مسجد سمیت دیگر بڑی مساجد میں نماز کی ادائیگی پر پابندی ہے۔آج بھی سری نگر کی جامع مسجد سمیت دیگر بڑی مساجد میں جمعے کی نماز ادا نہیں کرنے دی گئی۔ 

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

one + 6 =

Contact Us