Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

سعودی عرب کنگال ہونے لگا۔ قومی خزانہ پانچ سو ارب ڈالرز سے بھی کم ہو گیا۔ ڈیوڈ پیٹریاس

امریکی ٹی وی چینل سی این بی سی سے بات کرتے ہوئےجنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا ہے کہ دراصل سعودی عرب کے پاس آہستہ آہستہ پیسے ختم ہورہے ہیں ۔ قومی خزانہ پانچ سو ارب ڈالرز سے کم ہوگیا ہے۔ جنرل پیٹریاس کے مطابق سعودی عرب کا سالانہ( بجٹ ) خسارہ چالیس سے ساٹھ ارب ڈالرتک پہنچ گیا ہے جو کہ وہ خطے میں موجود دیگرممالک میں جاری سرگرمیوں پر خرچ کرتا ہے۔

جنرل پیٹریاس نے مزید کہا کہ سعودی عرب کواس وقت پیسوں کی اشد ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لئے غیرملکی سرمایہ کاری لانے کی کوشش کی جارہی ہے کیونکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے بغیر سعودی عرب کے ویژن دوہزار تیس سے نتائج کا حصول مشکل ہے۔

انہوں نے کہا ویژن دوہزار تیس سعودی عرب کے ان مختلف اقدامات میں سے ایک ہے جو وہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو اپنی جانب راغب کرنے کیلئے کررہا ہے۔

سعودی عرب نے سرکاری طور پر اپنے قومی خزانے اور اثاثوں کی مالیت ظاہر نہیں کی تاہم عالمی انسٹی ٹیوٹ برائے فنانس کااندازہ ہے کہ سعودی عرب کے پاس تین سو ارب ڈالرز کے سرکاری اثاثے ہیں جن میں سے ایک چوتھائی دنیا کے مختلف ممالک میں موجود ہیں۔

جنرل پیٹریاس کا کہنا تھا کہ متعدد اقدامات ایسے اٹھائے گئے ہیں جن سے محسوس ہوتا ہے کہ ویژن دوہزار تیس توقعات کے مطابق نتائج دے گا ،انہوں نے واضح کیا کہ ہم سب کا مفاد بھی اسی بات میں ہے کہ سعودی عرب میں اصلاحات ہوں اور وہ کامیاب ہو۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ten − three =

Contact Us