Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

چین کے بعد فرانس امریکہ کے نشانے پر۔ فرانسیسی مصنوعات پر 100 فیصد درآمدی ٹیکس لگانے کی دھمکی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فرانسیسی مصنوعات پر واشنگٹن کی طرف سے 100 فیصد یعنی 2.4 ارب ڈالر مالیت کا ٹیکس عائد کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ امریکہ کی چین کے ساتھ بھی تجارتی معاملات پر کشیدگی چل رہی ہے۔ متعدد بار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چینی مصنوعات پر ٹیکس لگا چکے ہیں جس کے جواب میں چینی صدر شی جن پنگ نے بھی بدلے میں بڑے پیمانے پر ٹیکس لگائے۔ اس دوران کشیدگی میں بھی کمی آئی تاہم اس کے اثرات مسلسل چل رہے ہیں۔ اس کشیدگی کے بعد اب امریکہ کی کشیدگی فرانس کے ساتھ بھی بڑھنے لگی ہے۔

تجارتی کشیدگی کے بعد فرانسیسی مصنوعات پر اضافی ٹیکس لگانے کے بعد فرانسیسی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ اگر یہ اضافی ٹیکس لگایا گیا تو یورپی یونین ایک ہو کر امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرے گی۔

یاد رہے کہ حکومت فرانس نے امریکی کمپنیوں گوگل، فیس بک اور ایمیزون پر تین فیصد ڈیجیٹل ٹیکس عائد کیا تھا۔ نئے ٹیکس کا مقصد غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے ٹیکس ادائیگی کو یقینی بنانا ہے۔ فرانس نے 75 کروڑ پاؤنڈز سے زیادہ کمانے والی ان ڈیجیٹل کمپنیوں پر ٹیکس لگایا جو اڑھائی کروڑ پاؤنڈز فرانس سے کماتی ہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانسیسی ہم منصب عمانوئل میکرون کے نیٹو سے متعلق بیان کو توہین آمیز قراردیتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی صدر کا نیٹو سے متعلق نامناسب بیان 28 ممالک کے لئے بہت برا بیان تھا حالانکہ نیٹو اتحاد میں خود فرانس کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے کیونکہ فرانس میں بے روزگاری کی شرح بہت زیادہ ہے۔
 

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

15 − 3 =

Contact Us