Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

لیبیا کے ساحلوں کے نزدیک آنے والے کسی بھی ترک جہاز کو سمندر میں غرق کر دیں گے ۔ میجر جنرل فرج المہدوی

لیبیا میں بحریہ کے کمانڈر میجر جنرل فرج المہدوی نے خبردار کیا ہے کہ لیبیا کے ساحلوں کے نزدیک آنے والے کسی بھی ترک جہاز کو سمندر میں غرق کر دیا جائے گا۔ یہ بات یونان کی ویب سائٹ گریک رپورٹر پر منگل کے روز پوسٹ کی گئی۔ دوسری جانب ترکی کے ایوان صدارت نے بدھ کے روز کہا ہے کہ اسے امید ہے کہ لیبیا کی حکومت ترک فوجیوں کو اپنی سرزمین پر بلانے پر مجبور نہیں ہو گی۔

ویب سائٹ رپورٹ کے مطابق جنرل فرج المہدوی نے رواں ہفتے یونان کے “الفا” ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ترکی اور لیبیا کی وفاق کی حکومت کے بیچ حال ہی میں دستخط ہونے والے سمجھوتے پر شدید اعتراض کا اظہار کیا۔ یادرہے کہ المہدوی اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر یونانی زبان میں پہلے ہی یہ پوسٹ کر چکے ہیں کہ “ہم جلد ہی دارالحکومت طرابلس کو آزاد کرا لیں گے اور ترکی کا خواب چکناچور کر دیں گے”۔

لیبیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے میڈیا مشیر فتحی المریمی بدھ کے روز باور کرا چکے ہیں کہ لیبیا کی فوج ترکی کو اُس معاہدے کی آڑ میں لیبیا کے عوام کی دولت اور ملک کے وسائل لوٹنے کی اجازت ہر گز نہیں دے گی جس پر ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے وفاق کی حکومت کے وزیراعظم فائز السراج کے ساتھ دستخط کیے ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

nineteen + fourteen =

Contact Us