Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

بھارت میں شہریت بل کے خلاف احتجاج۔ فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، بے شمار زخمی

بھارت میں شہریت کے متنازع بل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں ہونے والے مظاہرے میں پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ شہر میں کرفیو کے باوجود جگہ جگہ لوگ سڑکوں پر احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں ۔ مظاہرین نے گوہاٹی ہائی کورٹ کے سامنے ایک بڑے میدان میں جلسہ کیا اور پر امن مظاہرہ جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

آسام کے علاوہ دیگر ریاستوں میں بھی متنازع بل کے خلاف ہڑتال اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات پیش آئے۔ پولیس نے مظاہرین پر ہلہ بول دیا اور لاٹھی چارج کے بعد شدید شیلنگ کی جس سے کئی مظاہرین دم گھٹنے کے سبب بے ہوش ہو گئے۔ پولیس نے روایتی ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نیتجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ بے شمارزخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ اسلامی تنظیموں، اپوزیشن جماعتوں اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے مطابق یہ اقدام بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ہندو قوم پرست ایجنڈے میں شامل ہے جس کے تحت وہ 20 کروڑ بھارتی مسلمانوں کو دیوار سے لگانا چاہتے ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

5 × one =

Contact Us