Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

امریکہ نے دو چینی سفارت کار ملک بدر کردیے ۔ نیویارک ٹائمز

امریکہ نے ستمبر میں دوچینی سفارت کاروں کو خفیہ طور پر ملک بدر کردیا تھا۔ان پر الزام تھا کہ چینی سفارت خانے کے یہ دونوں اہلکار ورجینیا میں واقع ایک حساس فوجی اڈے پر جا پہنچے تھے۔

اخبار نیویارک ٹائمز نے مزید لکھا ہے کہ گذشتہ تیس سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے دو چینی سفارت کاروں کو جاسوسی کے الزام میں بے دخل کر کے واپس بھیجا ہے۔ان میں ایک سفارت کار کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ انٹیلی جنس افسر تھا اور سفارت کار کے روپ میں کام کررہا تھا۔

نیویارک ٹائمز لکھتا ہے کہ یہ دونوں چینی سفارت کار اپنی بیویوں کے ہمراہ کار چلاتے ہوئے ریاست ورجینیا میں واقع ایک سکیورٹی چیک پوائنٹ پر جا پہنچے تھے۔ یہ نورفولک کے نزدیک واقع ایک حساس تنصیب کے داخلی دروازے پر قائم تھی۔اس حساس جگہ پر امریکہ کی خصوصی آپریشن فورسز کے دفاتر اور اڈا واقع ہے۔چیک پوائنٹ پر متعیّن محافظوں نے چینی سفارت کاروں کے کاغذات دیکھے تو ان کے پاس داخلے کا اجازت نامہ نہیں تھاجس پر محافظوں نے انھیں وہاں نصب ’گوتھرو گیٹس‘ سے گذرنے کی ہدایت کی۔ لیکن وہ واپس مڑے اورچل دیے۔ پھر یہ چینی سفارت کار فوجیوں سے بچاؤ کی کوشش کرتے ہوئےفوجی اڈے کی جانب بڑھتے رہے جس پر انھیں راستے میں فائر ٹرک کھڑا کرکے روک لیا گیا تھا۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق چینی سفارت کاروں نے بعد میں بتایا کہ وہ محافظوں کی ہدایات کو سمجھ نہیں سکے اور اسی لیے وہ آگے بڑھتے رہے تھے۔ جبکہ امریکہ نےاس پر یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ اس نے یہ اقدام چین کی جانب سے امریکی سفارت کاروں کی نقل وحرکت پر عاید کردہ پابندی کے ردعمل میں کیا تھا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

three + 2 =

Contact Us