Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

اگر امریکہ نے معاشی پابندیاں عائد کیں تو ترکی میں امریکی سٹرٹیجک فوجی اڈے بند کر دینگے۔رجب طیب اردگان

اگر امریکہ نے معاشی پابندیاں عائد کیں تو ترکی میں امریکی سٹرٹیجک فوجی اڈے بند کر دین گے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اردگان نے یہ دھمکی انقرہ کے خلاف امریکی پابندیوں کے امکان کے تناظر میں دی ۔

یاد رہے کہ امریکہ اور ترکی کے درمیان کچھ عرصے سے تعلقات میں کافی اختلاف پایا جاتا ہے ۔ اس اختلاف کی سب سے بڑی وجہ انقرہ کی طرف سے روس سے ایس 400 طرز کے فضائی دفاعی میزائل خریدنا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ترکی کو ماسکو سے ایس ۔400 طرز کے مزید میزائل سسٹم حاصل کرنے سے روکنے کے لیے کئی مرتبہ پابندیوں کی دھمکیاں دے چکے ہیں ۔ اس کے برعکس ترک حکومت کا موقف ہے کہ کسی بھی طرح اپنے روس کے ساتھ طے کردہ معاہدے سے پیچھے نہیں ہٹنا ہے۔

صدراردگان نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا کہ اگر امریکہ نے انقرہ کے خلاف کسی بھی قسم کی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا تو ترکی اپنی سرزمین اِنچرلِک اور کُوریچِک میں امریکہ کے زیر استعمال دونوں اہم اسٹریٹیجک فوجی اڈے بند کر دیں گے۔واشنگٹن کے لیے ترکی میں ان دونوں فوجی اڈوں کی اہمیت بہت زیادہ ہے کیونکہ دونوں اڈوں کو واشنگٹن سٹرٹیجک مقاصد کے لیے استعمال کرتا ہے۔

صدر اردوگان کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ نے ہمارے خلاف کسی بھی قسم کی پابندیاں عائد کرنے جیسا کوئی اقدام کیا، تو ہم بھی جواباﹰ اتنا ہی اہم فیصلہ کریں گے۔
 

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

18 + four =

Contact Us