Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

مشرقی یروشلم میں برازیل کے تجارتی دفتر کے قیام کا اعلان قابل مذمت ہے۔جنرل یوسف بن احمد العثیمین

اسلامی تعاون تنظیم’ او آئی سی’ نے برازیل کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس میں تجارتی دفتر کھولنے کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے غیرقانونی اقدام قرار دیا ہے۔ ‘او آئی سی’ کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری بیان میں تنظیم کے سکریٹری جنرل یوسف بن احمد العثیمین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مشرقی یروشلم میں برازیل کے تجارتی دفتر کے قیام کا اعلان قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ برازیل کی حکومت کی طرف سے القدس کے حوالے سے تاریخی موقف کوتبدیل کرنا، بین الاقوامی قوانین اور عالمی قراردادوں کو نظر انداز کرنا افسوسناک ہے۔ برازیل فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت اورعالمی قوانین کا پابند ہے۔

تنظیم کے سکریٹری جنرل یوسف بن احمد العثیمین نے مطالبہ کیا کہ برازیل القدس کے حوالے سے بین الاقوامی قانون کا احترام کرے اور سیاسی ذمہ داریوں پرعمل درآمد کو یقینی بنائے تاکہ دو ریاستی حل کی راہ ہموار کی جا سکے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ برازیل کی طرف سے القدس میں تجارتی دفترکے قیام کا فیصلہ اسرائیلی ریاست کے ناجائز قبضے کی حمایت اور تاریخی شہر کے حوالے سے صہیونی ریاست کے متعصبانہ فیصلوں کی حمایت کےمترادف ہے ۔’اوآئی سی’ نے برازیل کی حکومت سے القدس میں تجارتی دفترکے قیام کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

three × 4 =

Contact Us