رائٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق ایک اعلیٰ امریکی عہدے دار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ہائی الرٹ میزائل امریکہ کے نشانے پر ہیں ۔ جمعے کے روز امریکی حملے میں پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کی موت کے بعد پورے ایران میں میزائل فورس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
یہ بات ایک امریکی عہدے دار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اتوار کی شب رائٹرز نیوز ایجنسی کو بتائی۔
مذکورہ عہدے دار کے مطابق امریکی فوج ایرانی میزائل فورس کا قریب سے جائزہ لے رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکیوں کو یہ بات واضح نہیں ہے کہ آیا ایرانی ہائی الرٹ پوزیشن کا مقصد دفاع ہے یا پھر یہ کسی حملے کی تیاری کے سلسلے میں ہے۔
