Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

کمانڈرقاسم سلیمانی کی ہلاکت ’سیاسی قتل‘ ہے۔ عراقی وزیراعظم عادل عبد المہدی

عراق کے نگران وزیراعظم عادل عبد المہدی نے ایران کی قدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کو ’سیاسی قتل‘  قرار دے دیا۔ عادل عبد المہدی کا کہنا ہے کہ حملے سے قبل قاسم سلیمانی ایران اورسعودی عرب کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کی کوشش کر رہے تھے

انہوں نے کہا کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی قتل کیے جانے والے روز ایران کا سعودی عرب کے لیے پیغام لے کر بغداد پہنچے تھے جہاں بغداد کے ذریعے ایران کو بھیجے گئے سعودی پیغام میں خطے اور دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ کی کمی کے لیے تجاویز تھیں اور اسی سلسلے میں جنرل سلیمانی سے حملے والے روز ملاقات طے تھی تاکہ وہ سعودی پیغام پر ایران کا تحریری جواب پیش کریں۔ 

امریکی حملے کے خلاف گزشتہ روز عراقی پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا جس میں امریکی فوج کے عراق سے انخلاء کی قرارداد منظور کی گئی تھی۔ اسی اجلاس سے خطاب میں نگران عراقی وزیراعظم عادل المہدی نے اہم انکشاف کیا کہ قاسم سلیمانی کا قتل ایک ’سیاسی قتل‘ہے 

واضح رہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے ائیرپورٹ کے باہر امریکی ڈرون حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراقی ملیشیا کےکمانڈر ابو مہدی ال مہندس اور دیگر نو لوگ بھی ہلاک ہوئے تھے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

16 + 2 =

Contact Us