Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

وائٹ ہاؤس میں امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، اعلیٰ حکام اجلاس میں شریک

وائٹ ہاؤس میں امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری ہے ۔ وزیر دفاع اور وزیر خارجہ سمیت اعلیٰ حکام وائٹ ہاؤس میں موجود ہیں۔ امریکی صدر کو حملوں سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔صدر ٹرمپ اجلاس کے بعد امریکی فوفی آٹھکانوں پر ایرانی حملے کے حوالے بیان جاری کریں گے

 خیال رہے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد ایران کی جانب سے بغداد میں عین الاسد اور اربیل امریکی ہوائی اڈوں پر راکٹ حملے کیے گئے۔سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے آپریشنز ہیڈ کوارٹر آکر کارروائی کی سربراہی کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق عراق میں امریکی ایئربیس پر 30 میزائل داغے گئے۔

پنٹاگون نے عراق میں امریکی فوج کے اڈے پر حملے کی تصدیق کر دی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے ایران سے کیا گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی میزائل حملوں کے بعد پیغام میں کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ امریکی فوج سب سے طاقتور ہے۔ وہ آج شام بیان جاری کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے عراق کو امور خود چلانے کی اجازت دینے کے لیے تیار ہیں،لیکن عراق سے امریکی فوج کے انخلا کے لیے یہ وقت موزوں نہیں۔ ایران پر حملے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ایران کے ثقافتی مقامات پر حملے نہیں کریں گے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

two + 4 =

Contact Us