Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

سلیمانی کے قتل کا بدلہ لے کر امریکہ کے منہ پر تھپڑ ماردیا ہے: آیت اللہ خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے ہم نے ایران کے بہادر سپوت جنرل سلیمانی کے قتل کا بدلہ لے کر امریکہ کے منہ پر تھپڑ مارا ہے لیکن یہ کافی نہیں ہے۔ایرانی قوم سے اپنے خطاب میں آیت اللہ خامنہ ای نے جنرل قاسم سلیمانی کو ایران کا بہادر سپوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ قاسم سلیمانی صرف فوجی نہیں، سیاسی میدان میں بھی جرات کا مظاہرہ کرتے تھے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے عراق بھی سعودی عرب کی طرح دودھ دینے والی گائے بن جائے۔ جنرل سلیمانی نے عراق اور شام میں امریکہ کے منصوبوں کو ناکام بنایا۔ان کا کہنا تھا سلیمانی کی شہادت نے ہمیں جگا دیا ہے۔ دنیا ہمارے جاہ و جلال کو دیکھ چکی ہے۔ گذشتہ رات ہم نے بدلہ لےکر امریکہ کے منہ پر تھپڑ مارا لیکن صرف فوجی کارروائی کافی نہیں ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ہمارا دشمن امریکہ اور یہودی ریاست ہے اور ہمیں انہیں پہچاننے میں کوئی غلطی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ دشمن ہمارے اندر شکوک پیدا کر کے ہماری دفاعی طاقت کو منتشر کرنا چاہتا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ ہم اپنے دشمن اور اس کے منصوبوں کو پہنچانیں۔ ہمیں دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے خود کو سیاسی، سائنسی اور دفاعی میدان میں آگے بڑھنا چاہیے۔

یاد رہے کہ 3 جنوری کو امریکہ نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں ائیرپورٹ کے قریب راکٹ حملہ کر کے ایران کی القدس فورس کے کمانڈر میجرجنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کردیا تھا۔ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے تاریخی شہر قم کی جمکران مسجد میں انتقام کی علامت والا سرخ پرچم بھی لہرا دیا تھا۔

گذشتہ روز ایران نے عراق میں دو امریکی فوجی اڈوں پر راکٹوں سے حملہ کر کے امریکی فوج کا بھاری جانی و مالی نقصان ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

five × 4 =

Contact Us