عراق میں امریکی اڈوں پر ایرانی حملے کے بعد کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دی گئیں ۔ ان تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئرکرافٹ ہینگرز کو نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔ بغداد کے گرین زون میں مزید حملے کئے گئے۔
برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے دبئی اور اسرائیل کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے ۔ روسی میڈیا کے مطابق ایک راکٹ امریکی سفارت خانے سے 100 میٹر دور گرا۔ عراقی صدر اور اسپیکر اسمبلی نے ایرانی میزائل حملوں کی مذمت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ تہران نے کارروائی سے پہلے مطلع کیا تھا البتہ ٹارگٹ نہیں بتایا تھا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے بھی اقرار کیا کہ عراق میں بیسز کو نقصان پہنچا ہے۔ ٹرمپ اور نیٹو چیف کا ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا۔ اسٹولٹن برگ نے مشرق وسطیٰ میں نیٹو کا کردار بڑھانے پر آمادگی کا اظہار کیا۔
دوسری جانب امریکہ، ایران کشیدگی پر بریفنگ کے بعد امریکی سینیٹرز کی رائے تقسیم ہو گئی۔ امریکی اور یورپی سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ ایرانیوں نے جان بوجھ کر ہلاکتوں کو کم کرنے اور امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے سے گریز کیا ہے۔
