Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

عراق میں امریکی اڈوں پر ایرانی حملے کی سیٹلائٹ تصاویر جاری، ایئر کرافٹ ہینگرز اور عمارتیں تباہ

عراق میں امریکی اڈوں پر ایرانی حملے کے بعد کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دی گئیں ۔ ان تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئرکرافٹ ہینگرز کو نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔ بغداد کے گرین زون میں مزید حملے کئے گئے۔

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے دبئی اور اسرائیل کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے ۔  روسی میڈیا کے مطابق ایک راکٹ امریکی سفارت خانے سے 100 میٹر دور گرا۔ عراقی صدر اور اسپیکر اسمبلی نے ایرانی میزائل حملوں کی مذمت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ تہران نے کارروائی سے پہلے مطلع کیا تھا البتہ ٹارگٹ نہیں بتایا تھا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے بھی اقرار کیا کہ عراق میں بیسز کو نقصان پہنچا ہے۔ ٹرمپ اور نیٹو چیف کا ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا۔ اسٹولٹن برگ نے مشرق وسطیٰ میں نیٹو کا کردار بڑھانے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

دوسری جانب امریکہ، ایران کشیدگی پر بریفنگ کے بعد امریکی سینیٹرز کی رائے تقسیم ہو گئی۔ امریکی اور یورپی سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ ایرانیوں نے جان بوجھ کر ہلاکتوں کو کم کرنے اور امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے سے گریز کیا ہے۔
 

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

1 × 1 =

Contact Us