امريکی فوج بحراوقیانوس کے خطے ميں اپنی ايک خصوصی ٹاسک فورس تعينات کرنا چاہتی ہے۔ اس بارے ميں اطلاع بلوم برگ کی جانب سے جمعے کو دی گئی ہے۔ يہ ٹاسک فورس معلومات، اليکٹرانک، سائبر اور ميزائل آپريشن سر انجام دينے کی اہل ہو گی اور اسے چين کے بڑھتے ہوئے عسکری اثر و رسوخ کے تناظر ميں تعينات کيا جا رہا ہے۔ امکان ہے کہ يہ فورس فلپائن اور تائيوان کے جزائر پر تعينات کی جائے گی۔
بلوم برگ نے اپنی رپورٹ ميں مزيد لکھا ہے کہ کسی ممکنہ مسلح تنازعے کی صورت ميں يہ فورس زمين، فضا اور سمندر ميں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحيت کی حامل بھی ہو گی۔ اس پيش رفت پر فی الحال بيجنگ حکومت کا رد عمل سامنے نہيں آيا ہے۔
