اسپیکٹیٹر انڈیکس کے مطابق دنیا میں رہائش کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں بھارت پانچویں نمبر پر آ گیا جہاں ظلم و تشدد اور خواتین سے زیادتی فیشن بن چکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے مودی سرکار کے کالے قوانین ، طبقاتی اونچ نیچ اور امن وامان کی خراب حالت کے باعث گلی کوچوں اور ہر جگہ احتجاج ہو رہا ہے۔
اسپیکٹیٹر انڈیکس کے مطابق دنیا بھر کے ممالک کےاندرونی حالات کے مختلف عوامل کا جائزہ لے کر بنائی گئی رپورٹ سے واضح ہے کہ رہائش کے لئے خطرناک ترین ممالک میں برازیل، جنوبی افریقہ، نائیجیریا، ارجینٹینا کے بعد بھارت پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ ان ممالک میں جرائم، تشدد، مظالم اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ پرامن اور پرسکون رہنا محال ہو چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور گلی کوچوں میں آر ایس ایس کی غنڈہ گردی جاری ہے۔ مودی سرکار کے کالے قوانین اور پالیسیوں کےباعث بھارت میں طبقاتی کشمکش عروج پر پہنچ گئی۔ شہر شہر، گلی گلی، تعلیمی اداروں سمیت ہر جگہ محروم طبقہ حقوق کی جنگ لڑرہا ہے، اقلیتوں کے لئے زندہ رہنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہو رہا ہے خطرناک ترین ملکوں کی فہرست میں بھارت جلد ٹاپ پر آ جائے گا۔
