Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

اگر صدر ٹرمپ نے اپنے نام نہاد امن منصوبے کا اعلان کیا توتنظیمِ آزادی فلسطین معاہدہ اوسلوسے دستبردار ہوجائے گی ۔ فلسطینی قیادت

تنظیم آزادئ فلسطین کی قیادت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ امن منصوبے کے اعلان کی صورت میں معاہدہ اوسلو کو خیرباد کہنے کی دھمکی دے دی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر آیندہ ہفتے مشرقِ اوسط میں قیام امن کے لیے اپنے مجوزہ امن منصوبے کا اعلان کرنے والے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اس مجوزہ منصوبے کو ’’صدی کی ڈیل‘‘ کا نام دیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے ایک عہدہ دار کے مطابق صدر آیندہ دنوں میں اپنی اس امن تجویز کو پیش کردیں گے۔

دوسری جانب فلسطینیوں کے اعلیٰ مذاکرات کار صائب عریقات نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ نے اپنے منصوبے کا اعلان کیا توتنظیمِ آزادئ فلسطین معاہدہ اوسلو کے اہم حصے ’عبوری سمجھوتے‘ سے دستبردار ہونے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔انھوں نے کہا کہ’’ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام سے اسرائیل کا فلسطینی علاقوں پر عارضی قبضہ مستقل قبضے میں تبدیل ہوجائے گا۔‘‘

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

nineteen − 2 =

Contact Us