Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

متنازع شہریت بل کے باعث بھارت میں محمد علی جناح کا دو قومی نظریہ جیت رہا ہے

سینیئر بھارتی سیاستدان اور کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں قائد اعظم محمد علی جناح کا دو قومی نظریہ جیت رہا ہے۔

لوک سبھا کے رکن ششی تھرور کا کہنا تھا کہ اگر متنازع شہریت بل کو نافذ کیا گیا تو یہ بانی پاکستان محمد علی جناح کے نظریے کی جیت ہوگی۔ششی تھرور کا کہنا تھا کہ اسی طرح شہریت کے قانون سمیت دیگر متنازع قوانین جیسے این سی آر (نیشنل رجسٹریشن سرٹیفکیٹ) اور این پی آر (نیشنل پاپولیشن رجسٹریشن) کا اطلاق کیا گیا تو سمجھیں کہ محمد علی جناح کی جیت مکمل ہوگئی۔

انھوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت کے غیرقانونی اور متنازع شہریت قانون سےایک خاص کمیونٹی کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور لہٰذا آج اگر جناح ہوتے تو وہ یہ کہ سکتے تھے کہ ان کا دو قومی نظریہ حق پر تھا اور مسلمان ایک علیحدہ وطن کے حقدار تھے کیونکہ ہندو اور مسلمان ایک نہیں ہوسکتے۔

خیال رہے کہ بھارت میں  دسمبر 2019 سے شہریت کے متنازع قانون کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے ۔اس قانون کے تحت پاکستان، بنگلا دیش اور افغانستان سے بھارت جانے والوں کو شہریت دی جائے گی لیکن مسلمانوں کو نہیں۔ جبکہ متنازع شہریت کے قانون کو مختلف بھارتی ریاستیں نافذ کرنے سے انکار کرچکی ہیں اور اس قانون کو سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کیا گیا ہے

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

7 + 1 =

Contact Us