Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

مصرکے سابق صدر حسنی مبارک انتقال کر گئے

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مصر کے سابق صدر حسنی مبارک دارالحکومت قاہرہ میں انتقال کر گئے۔ان کی عمر 91 برس تھی۔ یاد رہے کہ چند ہفتے قبل حسنی مبارک کی سرجری ہوئی تھی اور وہ ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

مصر کے سابق صدرحسنی مبارک 30 سال تک مصر کے حکمران رہے۔ ان کو عرب بہار کے نتیجے میں 2011 میں عہدے سے ہٹایا گیا تھا اور 2012 میں عرب بہار میں مظاہرین کو سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک کرانے کے الزام میں نچلی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ 2017 میں مصر کی اعلیٰ عدالت نے ان ہلاکتوں کے مقدمے میں ان کو بری کرکے رہا کر دیا تھا۔

مصر کے موجودہ صدر عبدالفتح السیسی حسنی مبارک کے دور اقتدار میں ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ تھے اور انھوں نے 2013 میں محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹا تھا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

eighteen + 12 =

Contact Us